23 اگست 2012 - 19:30

يونان کے وزير اعظم نے کہا ہے کہ يورو زون سے ان کے ملک کا نکلنا يورپي يونين کے لئے ايک بڑا سانحہ ہوگا-

ابنا: يونان کے وزير اعظم نے اسي کے ساتھ کہا ہے کہ اگر ان کے ملک کو موقع ديا جائے تو وہ موجودہ بحران سے نکل سکتا ہے - انہوں نے کہا کہ يورو زون سے يونان کا نکلنا خود اس ملک کے لئے تباہ کن اور پورے يورپ کے لئے ايک بڑا سانحہ ہوگا- انہوں نے کہا کہ يورو زون سے يونان کے نکلنے سے دوسرے ملکوں کو بھي اس زون سے نکلنے کي ترغيب ملے گي-

يہ ايسي حالت ميں ہے کہ   يورو زون کے سربراہ نے يونان سے يورپي يونين، آئي ايم ايف اور ورلڈبينک کي سفارشات پر عمل کرنے کي اپيل کي ہے-

ايتھنز سے  ہمارے نمائندے کے مطابق يورو زون کے سربراہ جان کولريڈو يونگر نے يونان کے وزير اعظم   ساماراش کے ساتھ بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ  يونان کے سامنے معاشي کفايت شعاري کي پاليسي پر سختي کے ساتھ کاربند رہنے کے سواء کو ئي اور راستہ نہيں ہے- انہوں نے يہ بات زور ديکر کہي کہ حکومت يونان کو قرضہ فراہم کرنے والوں کي سفارشات پر عملدرآمد کرنا چاہيے-  واضح رہے کہ يونان کو اس وقت شديد مالي بحران کا سامنا ہے  اور حکومت يونان قرضہ فراہم کرنے والوں کي شرائط کے مطابق سن دوہزار تيرہ تک ساڑھے گيارہ ارب يورو کا بجٹ خسارہ کم کرنے کي پابند ہے –

حکومت يونان کو بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لئے سرکاري اداروں کے  ڈيڑھ لاکھ ملازمين کي چھانٹي يا کچھ عرصے کے لئے معطل کرنا ہوگا جبکہ بہت ساري سرکاري کمپنيوں کي نجکاري کرکے انہيں نجي شعبے کے حوالے کرنا ہوگا-.......

/169